لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لولوسرپولو ان پنک کپ 2020ء گلوبل ایونٹ آف پنک ربن شروع

منگل اکتوبر 22:21

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لولوسرپولو ان پنک کپ 2020ء گلوبل ایونٹ آف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لولوسرپولو ان پنک کپ 2020ء گلوبل ایونٹ آف پنک ربن شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق نے بتایا کہ لاہور پولو کلب پاکستان میں پولو کا دل ہے۔ یہ تاریخی کلب ہے جو ہمیشہ سے بہترین پولو کے مقابلے منعقد کرواتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پریس کانفرنس میں لولوسر کے سی ای او اظفر حسین،سی اواو فواد شاہ، پنک ربن پاکستان کے سی ای او عمر آفتاب، لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران آغا مرتضی،شاہ قبلائی عالم، فیروز گلزار، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل(ر) مدثر شریف اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ صدر لاہور پولو کلب عمر صادق نے سپانسرز لولوسر،برائٹو پینٹس اور ہیپی کائو چیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنے بڑے سوشل کاز کو سپانسر کیا۔

سی ای او لولوسر اظفر حسین نے کہا کہ لولوسر خواتین کی کپڑوں کا بڑا برانڈ ہے اور ہمیں خوشی اور فخر ہے کہ ہم نے ایک نوبل کاز کو سپانسر کیا۔لولوسر صرف برانڈ نہیں بلکہ خواتین کی ایک کمیونٹی کا نام ہے۔ ہم چھاتی کے کینسر کے حوالے اکتوبر میں جاری ہونیوالی اس مہم کا حصہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :