پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر اپوزیشن نے بچگانہ رویہ کا مظاہرہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی

اپوزیشن نے ایوان میں موجود ہوکر بھی اپنے بلز پیش نہیں کئے لہذا ان کے بلز موخر نہیں مسترد کئے جائیں ھ* اپوزیشن اگلے تین سال بھی سیٹیاں بجاتی رہے گی،،وزیر خارجہ کی قومی اسمبلی میں گفتگو

منگل اکتوبر 22:36

پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر اپوزیشن نے بچگانہ رویہ کا مظاہرہ کیا ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر اپوزیشن نے بچگانہ رویہ کا مظاہرہ کیا ہے۔اپوزیشن نے ایوان میں موجود ہوکر بھی اپنے بلز پیش نہیں کئے لہذا ان کے بلز موخر نہیں مسترد کئے جائیں۔ اپوزیشن اگلے تین سال بھی سیٹیاں بجاتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ہونے والے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کی طرف کے شور شرابے اور مظاہرے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر اپوزیشن نے بچگانہ رویہ کا مظاہرہ کیا ہے‘ نجی کارروائی کے دن کے موقع پر اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے پر موجود اپنے آئٹمز کو نظرانداز کیا ہے وہ مسترد کئے جائیں‘ اگلے تین سال بھی سیٹیاں بجاتے رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ منگل کو پرائیویٹ ممبر ڈے ہوتا ہے‘ حکومتی بزنس اس دن نہیں لیا جاتا‘ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج جس رویے کا مظاہرہ کیا ہے وہ بچگانہ ہے‘ اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے۔ احتجاج ان کا حق ہے ہم اس پر اعتراض نہیں کرتے تاہم یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ڈپٹی سپیکر اپوزیشن کے آئٹمز پر انہیں پکارتے رہے‘ انہوں نے اپنے آئٹمز پر دھیان نہیں دیا۔ یہ وہ بل تھے جو انہوں نے خود پیش کئے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کے ان آئٹمز کو مسترد کیا جائے اور اپوزیشن ارکان اگلے تین سال سیٹیاں بجاتے رہیں۔رضوان عباسی