وزیراعظم کی زیر صدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیش رفت بارے اجلاس

منصوبہ پنجاب اور پورے پاکستان کے لیے اہم ہے، زر مبادلہ حاصل اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، عمران خان منصوبے کی بر وقت تکمیل ہونی چاہیے،ضمن میں ہر رکاوٹ کو فوری دور کیا جائے،ہدایت

منگل 20 اکتوبر 2020 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیر اعظم کو منصوبے کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب اور پورے پاکستان کے لیے اہم ہے۔ اس کی وجہ سے زر مبادلہ حاصل ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کے منصوبے کی بر وقت تکمیل ہونی چاہیے۔ اس ضمن میں ہر رکاوٹ کو فوری دور کیا جائے۔

(جاری ہے)

تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور مکمل شفافیت سے کام پورا کیا جائے۔اجلاس میں وفاقی وزرائ شبلی فراز، سید فخر امام، مشیر شہزاد اکبر، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، مشیر وزیراعلی ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکریٹری پنجاب، سینئیر ممبر بورڈ آف ریوینیو پنجاب، چیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، چیرمین راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی،صدر بینک آف پنجاب، نائب چیرمین لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، کمشنر لاہور اور سینیئر افسران شریک تھی