بلاول بھٹو ملک کا مستقبل ،ان سے ملاقات کی خواہش ہے‘ میرا

آصف زرداری میرے محسن ہیں، انہیں کبھی فراموش نہیںکرسکتی ‘ لالی ووڈ سٹار کی گفتگو

بدھ 21 اکتوبر 2020 10:30

بلاول بھٹو ملک کا مستقبل ،ان سے ملاقات کی خواہش ہے‘ میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) لالی ووڈ سٹار میرا نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ملک کا مستقبل قرار دیتے ہوئے ان سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا میری خواہش ہے کہ میں بلاول بھٹو زرداری سے ملا قات کروںکیونکہ وہ مستقبل کا پاکستان ہیں اور نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہیے ۔انہوںنے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے حوالے سے کہا کہ وہ ان کی صحت کے حوالے سے خاصی فکر مند اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دل سے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سابق صدر آصف زرداری کو اپنا محسن مانتی ہیں، انہوں نے ان کے ہاتھ سے ایوارڈ وصول کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ آصف زرداری صاحب کو کبھی فراموش نہیں کر سکتیں۔