عوام آگا ہیں مہنگائی کا ریلہ پیچھے سے آرہا ہے ،حکومت اس کے آگے بند باندھے گی ‘ مسرت جمشیدچیمہ

سہولت بازار قائم کئے جارہے ہیں،عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف میسر آئے گا ‘ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

بدھ 21 اکتوبر 2020 16:54

عوام آگا ہیں مہنگائی کا ریلہ پیچھے سے آرہا ہے ،حکومت اس کے آگے بند باندھے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و ممبر گڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام بخوبی آگا ہیں کہ مہنگائی کا ریلہ پیچھے سے آرہا ہے لیکن حکومت اس کے آگے بند باندھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرر ہی ہے ،عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سہولت بازار قائم کئے گئے ہیں ، آنے والے دنوں میں عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سہولیت بازاروں میں شکایات کے ازالے کیلئے رابطہ نمبر بھی جاری کر دئیے گئے، گراں فروشی روکنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاںمتحرک ہیں، حکومت جلد مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردے گی ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی پر قابو پانے اور اشیائے خوردونوش کو کم کرکے انہیں مستحکم سطح پر رکھنے کیلئے ر وزانہ کی بنیادوں پر اجلاس کر رہے ہیں اور بہت جلد اس کے نتائج بھی سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :