پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض کی کورونا سے شہادت ، آسمانِ طب کاایک اور ستارہ ڈوب گیا

صحت کا شعبہ ایک تجربہ کار ، ماہر معالج اور بہترین استاد سے بھی محروم ہو گیا ہے ‘پرنسپل پی جی ایم آئی

بدھ 21 اکتوبر 2020 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد فیاض کی کورونا وبا سے شہادت ملک و قوم کے لئے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض کی شہادت سے آسمانِ طب کا ایک اور ستارہ ڈوب گیاہے جونہ صرف تعلیمی شعبے کا اجتماعی نقصان ہے بلکہ طب کے میدان میں بہت بڑا خلاپیدا ہو گیا ہے جو کبھی بھی پورا نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ پروفیسر محمد فیاض کی موت سے صحت کا شعبہ ایک تجربہ کار ، ماہر معالج اور بہترین استاد سے بھی محروم ہو گیا ہے جس کی کمی میڈیکل کے طلبا اور جنوبی پنجاب کے عوام تادیر محسوس کرتے رہیں گے۔