آئی پی وائٹ لسٹنگ اور وی پی این رجسٹریشن کے لئے آن لائن پورٹل کا آغاز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کاروبار اور فری لا نسروں کی سہولت کے لئے آئی پی وائٹ لسٹنگ اور وی پی این رجسٹریشن کے لئے آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:30

آئی پی وائٹ لسٹنگ اور وی پی این رجسٹریشن کے لئے آن لائن پورٹل کا آغاز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کاروبار اور فری لا نسروں کی سہولت کے لئے آئی پی وائٹ لسٹنگ اور وی پی این رجسٹریشن کے لئے آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

اب کال سینٹرز، کمپنیاں اور فری لانسرز اپنے کاروبار سے متعلقہ کم از کم ایک سٹیٹک آئی پی ایڈریس اور ویری فیکیشن لیٹر ، https://ipregistration.pta.gov.pk/پر جمع کرا کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل، کال سنٹرز اور کمپنیوں کو اپنی درخواستیں متعلقہ انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز (آئی ایس پیز) کے ذریعے جمع کرانی پڑتی تھیں۔مزید کسی بھی متعلقہ سوالات و شکایات کے اندراج کیلئے، پی ٹی اے کی متعلقہ ٹیم سے ای مل[email protected] پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔