سنٹر یونین آف جرنلسٹس ضلع پونچھ کے انتخابی شیڈیول کا اعلان ،پولنگ یکم نومبر کو ہوگی

بدھ 21 اکتوبر 2020 19:41

ہجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) سنٹر یونین آف جرنلسٹس ضلع پونچھ کے انتخابی شیڈیول کا اعلان کر دیا گیا ،الیکشن شیڈیول کے مطابق کاغذات نامزدگی 23اکتوبر2020دن تین بجے تک جمع کرائے جا سکیں گئے،جمع شدہ کاغذات پر اعتراضات جمع کرانے کی تاریخ 24اکتوبر دن تین بجے تک ہے۔

(جاری ہے)

کاغذات کی جانچ پڑتال 25اکتوبر دن تین بجے تک ،کاغذات واپسی کی آخری تاریخ 26اکتوبر دن 2بجے تک ہے جبکہ پولنگ یکم نومبر 2020صبح 9بجے سے دن 3بجے تک ہوگی۔الیکشن کمشنر کے فرائض محمد زاہد بشیر ممبر بورڈ آف گورنر پریس فاؤنڈیشن جبکہ معاون الیکشن کمشنر سردار ظفر نذیر جنرل سیکرٹری غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ سر انجام دیں گئے۔