متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری، ایک ساتھ 3 چھٹیاں مل گئیں

عید میلاد النبیﷺ 12 ربیع الاول جمعرات 29 اکتوبر کو ہوگی، جبکہ 30 اور 31 اکتوبر کو ہفتہ وار تعطیل ملے گی

muhammad ali محمد علی بدھ 21 اکتوبر 2020 20:34

متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری، ایک ساتھ 3 چھٹیاں مل گئیں
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر2020ء) متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری، ایک ساتھ 3 چھٹیاں مل گئیں، عید میلاد النبیﷺ 12 ربیع الاول جمعرات 29 اکتوبر کو ہوگی، جبکہ 30 اور 31 اکتوبر کو ہفتہ وار تعطیل ملے گی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بعد اب متحدہ عرب امارات میں بھی نبی کریمﷺ کی ولادت مبارکہ کی تاریخ اور تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔



اماراتی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں جمعرات 29 اکتوبر کو عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں عام تعطیل ہوگی۔ اس سے قبل فلکیاتی علوم کی عرب یونین کے ممبر ابراہیم الجروان نے پیشن گوئی کی تھی کہ اس بار امارات میں 12 ربیع الاول 29 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات ہو گی۔

(جاری ہے)

جبکہ یکم ربیع الاول 18 اکتوبر 2020ء کوہو گی۔

فلکیاتی علوم کی سوسائٹی نے پیشن گوئی کی تھی کہ فلکی حساب سے یکم ربیع الاول 18 اکتوبر2020ء کو ہو گی جو درست ثابت ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ چونکہ متحدہ عرب امارات می عید میلاد النبیﷺ جمعرات کے دن ہو گی، اس لیے امارات میں ملازمت کرنے والے افراد کو ایک ساتھ 3 چھٹیاں مل جائیں گی۔ عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جمعرات کے روز تعطیل ہوگی، جبکہ اس سے اگلے روز جمعہ اور پھر ہفتے کے روز ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔ یوں لوگ 3 چھُٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ جبکہ ملازمین کی یکم نومبر سے دفاتر میں واپسی ہوگی ۔