پی ڈی ایم جلسہ، جمعیت کے کارکنان بھرپور افرادی قوت کے ساتھ جلسہ گاہ داخل ہوکر کٹھ پتلیوں کی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے،رہنماء جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب مفتی عبدالسلام رئیسانی مفتی عبدالغفور مدنی حافظ مسعود احمد حافظ شبیر احمد مدنی مولانا مفتی ابوبکر مولانا محمد عارف شمشیر مولانا جمال الدین حقانی اور دیگر نے کہا ہے کہ کوئٹہ کی سطح پر جمعیت کے کارکنان بھرپور افرادی قوت کے ساتھ جلسہ گاہ داخل ہوکر کٹھ پتلیوں کی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے کے جلسے نے کٹھ پتلیوں گزشتہ دو جلسوں نے حکومت کے خلاف فیصلہ دیدیا 25 اکتوبر کو کوئٹہ تنگ پڑ جائے گا شہر میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوگی جمعیت علما اسلام کے کارکن ہراول دستہ کا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہاجمہوری پارٹیوں نے قومی جذبے کاساتھ دیتے ہوئے تبدیلی کا آغاز کردیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کو آئینی حدود میں دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام ہونے والے جلسہ عام کو آزادی مارچ کا تسلسل سمجھتے ہوئے اسی جذبے کی تحت نااہل حکومت کے خلاف تحریک منزل پر پہنچ کر دم لے گی انہوں کہا کہ جمعیت علما اسلام پاکستان میں حقیقی تبدیلی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے روز اول سے جس موقف پر قائم ہے آج وہ پوری قوم کی آواز بن گئی ہے بہت جلد بیساکھیوں پر کھڑی حکومت دھڑام سے نیچے گرکر زمین بوس ہو جائے گی اور قوم کو ہمیشہ کیلئے عمرونا وائرس سے نجات مل جائے گی جنہوں نے سیاست میں جھوٹ بول بول کر سیاست کانام بدنام کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کا ہرکارکن ملک کی سلامتی اور استحکام کا ضامن بن کر ملک دشمن حکمرانوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگا