افغانستان میں مدرسہ پر فضائی بمباری ،12افراد ہلاک، 14زخمی

کارروائی صوبہ تخار کے ضلع بھارت میں کی گئی ،واضح نہیں ہوا فضائی حملہ افغان فورسز یا غیر ملکی فورسز نے کیا ،رپورٹ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 14:49

افغانستان میں مدرسہ پر فضائی بمباری ،12افراد ہلاک، 14زخمی
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) افغانستان کے صوبے تخار میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی کارروائی گزشتہ روز افغانستان کے صوبے تخارکے ضلع بھارک میں کی گئی ، جس میں ایک مدرسے کو نشانہ بنایا گیا ۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی پرابھی کوئی ردعمل نہیں دیا کیونکہ واضح نہیں ہوا کہ فضائی حملہ افغان فورسز یا غیر ملکی فورسز نے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :