سعودی عرب کا بائیکاٹ کیا جائے، امریکی قانون ساز

امریکی حکومت کو آئندہ ماہ ریاض میں ہونے والی اس سمٹ میں شریک نہیں ہونا چاہیے،بیان

جمعرات 22 اکتوبر 2020 14:49

سعودی عرب کا بائیکاٹ کیا جائے، امریکی قانون ساز
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) امریکی قانون سازوں نے سعودی عرب میں آئندہ ماہ ہونے والی جی ٹوئںٹی سمٹ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینتالیس امریکی قانون سازوں نے اصرار کیا کہ انسانی حقوق کی مبینہ پامالیوں کے تناظر میں امریکی حکومت کو آئندہ ماہ ریاض میں ہونے والی اس سمٹ میں شریک نہیں ہونا چاہیے۔ امریکی کانگریس کے ممبران نے وزیر خارجہ مائیکل پومپیو سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا ، جب یورپی یونین نے انہی تحفظات کی بنا پر اس سمٹ میں اپنی حاضری محدود کرنے کی ایک قرار داد منظور کی ہے۔