Live Updates

اپوزیشن کاکرپشن کابیانیہ ان کے اپنے گلے کاطوق بن چکاہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے،وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائینگے‘ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 16:20

اپوزیشن کاکرپشن کابیانیہ ان کے اپنے گلے کاطوق بن چکاہے ‘ مسرت جمشید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و ممبر گڈگورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کاکرپشن کابیانیہ ان کے اپنے گلے کاطوق بن چکاہے ،مریم صفدر اوربلاول زرداری کی عوام کیلئے کوئی جدوجہد نہیں بلکہ انہوں نے خاندان کی کرپشن بچانے کیلئے جدوجہد سے سیاسی کیرئیر شروع کیا،عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور انشا اللہ چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔

میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت نہیں بلکہ خاندانی میراث کومضبوط کیا اوران کی نئی نسل کا بغیر کسی جدوجہد کے عہدوںپر براجمان ہونا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ اپوزیشن کراچی واقعہ پر دھول اڑانے سے گریز کرے،اپوزیشن کو کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری تو بے حرمتی نظر آتی ہے لیکن انہوں نے مزار قائد ؒ پر جو حرکت کی وہ انہیں بے حرمتی نہیں لگتی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھتا رہیگااورپاکستان کے بدخواہوں اوران کے سہولت کاروںکومنہ کی کھانا پڑے گی ۔ انہوں ے کہا کہ آل پاکستان لوٹ مارایسوسی ایشن جلسوں کے ذریعے جو نتائج حاصل کرناچاہتی ہے عوام اس سے آگاہ ہیں ، جلسوں کے ذریعے دکھائے جانے والے مسل ان کے کسی کام نہیںآئیں گے۔انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اورانشااللہ آئندہ وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات