ڈگری کالج سوکاسن میں لیکچراز تعینات نہ ہونے سے بچیاں دوردراز کالجز میں داخلہ لینے پر مجبور

جمعرات 22 اکتوبر 2020 16:38

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2020ء) : گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سوکاسن میں لیکچراز تعینات نہ ہونے سے بچیاں دوردراز کالجز میں داخلہ لینے پر مجبور جبکہ بوائز انٹرمیڈیٹ کالج سوکاسن میں تین اساتذہ کی ریٹائرڈ منٹ کے باعث آسامیوں پر تعیناتی نہ ہوسکی جسکے باعث طلبائ کے روز بروز مشکلات میں اضافہ ہونے لگا اہلیان علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے گزشتہ کئی ماہ سے مذکور ہ آسامیوں پر تعیناتی نہ ہوسکی جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سوکاسن میں گریجوایٹ کلاسز کے لیے پروفیسر تعینات نہ ہوسکے جس سے بچیاں دور دراز علاقہ جات میں داخلہ لینے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

اہلیان علاقہ نے وزیراعظم ، وزیر کالجز ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری کالجز اور ڈویثرنل ڈائر یکٹر کالجز سے معاملہ فور ی نوٹس لے کر اسٹاف کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :