آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ راشد منہاس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے ہوگا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:14

آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ راشد منہاس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سوڈھر کل مورخہ 23اکتوبر 2020بروز جمعہ 8بجے شب انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی انٹر ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ (راشد منہاس ٹرافی) کا افتتاح کرینگے ۔

(جاری ہے)

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائیگا ٹورنامنٹ میں کراچی کی 6اضلاع کی 12ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ٹورنامنٹ کی آغاز پر (آج ) افتتاحی نمائشی میچ ڈپٹی کمشنر سائوتھ الیون بمقابلہ بلدیہ جنوبی الیون کھیلا جائیگا دریں اثناء ڈی سی سائوتھ ارشاد علی سوڈھر نو تزئین شدہ باسکٹ بال کورٹ کا افتتاح بھی کرینگے KBBAبلدیہ جنوبی خصوصاً ڈائریکٹر پارکس اینڈ سروسز DMCسائوتھ آغا سمیر خان درانی اور ڈائریکٹر اسپورٹس DMCسائوتھ آصف عظیم کا دل کی گہرائیوں سے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہوںنے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سوڈھر کے احکامات کی فوری بجااوری کرتے ہوئے محدود مدت میں عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی کی تزئین و آرائش کے کا کام کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا ۔

متعلقہ عنوان :