نصرت بھٹو کی نویں برسی کل منائی جائے گی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 20:11

نصرت بھٹو کی نویں برسی کل منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی شریک حیات،محترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ محترمہ نصرت بھٹو کی نویں برسی 23اکتوبر جمعہ کومنائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر کے مرکزی ،صوبائی ،ڈویژنل،ضلعی اور تحصیل سطح پر تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پیپلز پارٹی کے کارکن محترمہ نصرت بھٹو کی وطن کیلئے پیش کی گئی خدمات اورقربانیوں کی یاد تازہ کریں گے جبکہ مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعائیں بھی کی جائیں گی اس سلسلے میں جہانیاں ،ٹھٹھہ صادق آبادمیں بھی پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929ء کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں انہوں نے 8ستمبر1951ء کو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی۔محترمہ نصرت بھٹو طویل علالت کے بعد 23اکتوبر2011ء کو انتقال کر گئیں۔