ربیع الاول کا جلوس صبح 9بجے جامع مسجد حامد علی شاہ سے شروع ہو گا ،تمام جلوس جمعہ کی نمازسے پہلے ا ختتام پذیر ہوں گے

جمعہ اکتوبر 16:53

ربیع الاول کا جلوس صبح 9بجے جامع مسجد حامد علی شاہ سے شروع ہو گا ،تمام ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2020ء): میلا دکمیٹی کے صدر چوہدری خالد اقبال مسرت نے کہا ہے کہ میلاد کا مرکزی جلوس 12ربیع الاول بروزجمعتہ المبارک صبح 9بجے جامع مسجد حامد علی شاہ سے شروع ہو گا۔ شہر کے دیگر علاقوں سے نکالے جانے والے جلوس میں مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے۔ تمام جلوس جمعہ کی نماز سے پہلے ختم ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے بتایا کہ12ر بیع الاول کو مولانا قاضی منظور احمد چشتی رحمتہ علیہ کے عرس کی محفل بھی دن ایک بجے سے تین بجے تک جامع مسجد حامد علی شاہ میںمنعقد ہو گی۔

اس موقع پر قاری وقار احمد عثمانی نے کہا کہ نبی کریم خاتم النبی ?کی ولادت باسعادت کے اس پرمسرت موقع پر 12ربیع الاول کو جامع مسجد گول چوک میں بعدازنماز ِعشائ عظیم الشان محفل منعقد کی جائیگی۔ اس بابرکت محفل میں اندرون او ربیرونِ ممالک سے علمائ کرام شرکت کریںگے۔انہوںنے کہا کہ ملک کی ترقی او رسلامتی ‘ امن وامان ‘ اتحاد ،یگانگت اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے دعا کی جائے گی۔