سی سی پی اوعمرشیخ کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے درخواست سماعت کیلئے چیف جسٹس کو ارسال کردی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 19:59

سی سی پی اوعمرشیخ کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) کیپٹل سٹی پولیس چیف عمر شیخ کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی،مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے سی سی پی او کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے چیف جسٹس کو ارسال کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مسعودعابدنقوی نے درخواست پر سماعت کی ۔سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیاکہ اسی نوعیت کی درخواست کی آئندہ سماعت3نومبرکوکرچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کرنی ہے ،مناسب ہوگادرخواست کوچیف جسٹس کو بھجوا دیا جائے۔

(جاری ہے)

جس پر مسٹرجسٹس مسعودعابدنقوی نے کیس کی فائل چیف جسٹس کوبھجوا دی گئی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ گریڈ21کاپولیس افسرہی سی سی پی اوتعینات ہوسکتاہے، سی سی پی او گریڈ20کے پولیس افسرہیں لیکن انہیںگریڈ21میں تعینات کیاگیا،پروموشن بورڈ بھی عمرشیخ کی ترقی کی سفارش مسترد کرچکا ہے ۔عمرشیخ نے ترقی نہ ملنے پراسلام آبادہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ بھی عمرشیخ کی درخواست مسترد کرچکی ہے ،استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او کی تعیناتی کااقدام کالعدم قراردیا جائے۔