پاکستان پیپلز پارٹی نے ایف اے ٹی میں ناکامی پر حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کر دی

وفاقی حکومت کی ایف اے ٹی ایف میں ناکامی باعث شرمندگی ہے، پاکستان گرے لسٹ میں ہے وفاقی وزیر قوم کو مبارکباد دے رہے، حکومت اپنی ناکامی چھپانے کہ لئے عوام سے جھوٹ بول رہی ہے، شیری رحمان

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 19:43

پاکستان پیپلز پارٹی نے ایف اے ٹی میں ناکامی پر حکومت سے وضاحت کا مطالبہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے ایف اے ٹی میں ناکامی پر حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ایف اے ٹی ایف میں ناکامی باعث شرمندگی ہے، پاکستان گرے لسٹ میں ہے اور وفاقی وزیر قوم کو مبارکباد دے رہے، شیری رحمانننے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کہ لئے عوام سے جھوٹ بول رہی ہے،ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں جو قانون سازی کی گئی اس کا مقصد کیا تھا ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ حکومت فیٹف کی آڑ میں اپوزیشن R کو انتقام کا نشانہ بنانے کے قوانین لا رہی ہیانہوں نے سوال کیا کہ اگر قوانین فیٹف سے متعلق تھے تو پاکستان گرے لسٹ سے کیوں نہیں نکلا حکومت نے مذموم قوانین پارلیمان سے بلڈوز کئے، شیری رحمانننے کہا کہ فیٹف میں ناکامی حکومت کے نااہلی کا کھلا ثبوت ہے، اس ناکامی پر حکومت قوم کو وضاحت دے،پاکستان پہلے بھی گرے لسٹ سے نکل چکا ہے لیکن اس طرح کا سرکس نہیں لگایا گیا تھا،سرکس لگانے اور پارلیمان کو بے توقیر کرنے کے باوجود بھی ناکام ہونے پر سوالات اٹھتے ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کی حکومت کی نیت ہی نہیں تھی،حکومت کا مقصد فیٹف کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا تھا،