فیصل آباد میں مبینہ طور پر دوستی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

پیر 26 اکتوبر 2020 16:20

فیصل آباد میں مبینہ طور پر دوستی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی پر تیزاب ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) فیصل آباد میں مبینہ طور پر دوستی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق جڑانوالہ روڈ کے علاقے محلہ کوٹ عمر فاروق میں 2 بہنیں ہمسائے کے ہاں محفل میلاد میں شرکت کے لیے گئی تھیں جہاں نوجوان نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے کے نتیجے میں دوستی سے انکار کرنے والی لڑکی کا چہرہ اور جسم بٴْری طرح جھلس گیا ، اس کی چھوٹی بہن کے جسم پر بھی تیزاب گرا ہے، دونوں بہنوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :