حفیظ سنٹر میں کاروبار بند ہونے سے تاجروں کو ایک دن کا 15سے 20کروڑ نقصان کا سامنا

عمارت کے قابل استعمال ہونے سے متعلق رپورٹ 2نومبر کو ملنے کا امکان ہے ‘ صدر ملک کلیم احمد

پیر 26 اکتوبر 2020 17:23

حفیظ سنٹر میں کاروبار بند ہونے سے تاجروں کو ایک دن کا 15سے 20کروڑ نقصان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) خوفناک آتشزدگی کے بعد تجارتی مرکز حفیظ سنٹر میں کاروبار بند ہونے سے تاجروں کو ایک دن کا 15سے 20کروڑ روپے نقصان کا سامنا ہے ، عمارت کے قابل استعمال ہونے سے متعلق رپورٹ 2نومبر کو ملنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حفیظ سنٹر میں خوفناک آتشزدگی سے جہاں تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہواوہیں پرروزانہ کی مد میں بھی کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ حفیظ سنٹر میں روزانہ 15 سے 20 کروڑ روپے کا کاروبار ہوتا تھا۔ صدر ملک کلیم احمد کا کہناہے کہ حفیظ سنٹر کی عمارت قابل استعمال ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے رپورٹ 2 نومبر کو دی جائے گی،رپورٹ ملنے کے بعد پلازے کی بحالی کا کام شروع ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :