انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمزید48پیسے کی کمی سے 161.20روپے ہوگئی

پیر 26 اکتوبر 2020 22:26

انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمزید48پیسے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمزید48پیسے کی کمی سے 161.20روپے اور اوپن مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے 161.30روپے کی سطح پر آگیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 48پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید161.43روپے سے گھٹ کر160.95روپے اور قیمت فروخت161.63روپے سے گھٹ کر161.20روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سی161.30روپے سے گھٹ کر161روپے اور قیمت فروخت161.60روپے سے گھٹ کر 161.30روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خریدایک روپے کی کمی سی190روپے سے گھٹ کر189روپے اور قیمت فروخت192روپے سے گھٹ کر 191روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید209روپے اور قیمت فروخت 211روپے مستحکم رہی۔

متعلقہ عنوان :