چکوال،جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے ،ڈاکٹرطارق سلیم
پیر 26 اکتوبر 2020 23:10
(جاری ہے)
انہوں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ اڑھائی سالوں میں یہاں کے منتخب نمائندوں نے ضلع چکوال کے پندرہ لاکھ عوام کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر اشرف آصف اور سیکرٹری جنرل افتخار احمد بھی موجود تھے۔
امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے مزید کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا اپوزیشن جماعتیں اگر یہی چاہتی ہیں کہ حکومت کو گھربھیجا جائے تواپوزیشن جماعتوں کے تمام اراکین اسمبلی مستعفی ہو جائیں۔حکومت خود بخود گھر چلی جائے گی ،جماعت اسلامی کو پی ڈی ایم سے شدید تحفظات ہیں وہ یہاں چکوال میں جماعت اسلامی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال محمد اشرف آصف اورسیکرٹری جنرل مولانا افتخار بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر طارق سلیم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو چاہئے کہ وہ حکومت کو گھر بھیجنے اور مسائل کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ ایجنڈا بنائے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی حکومت پر مشکل وقت آتا ہے تو یہی اپوزیشن حکومت کا ساتھ دیتی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو پھر سہارا مل جاتا ہے۔ڈاکٹر طارق سلیم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو کسی اپوزیشن کی ضرورت نہیں ،حکومت کے اندر خود بعض وزرائ اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں ،عمران خان وزیراعظم تو بن گئے مگران کا کردار آج بھی اپوزیشن لیڈر جیسا ہی ہے ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے۔ہر طرف افراتفری کا عالم ہے اور ہر شخص ایک انجانے خوف میں مبتلا ہے۔ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے ،ادویات کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہیں ،پینے کا پانی تک میسر نہیں۔ سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس میں بہت سارے لوگ ایسے ہیں جودوسری جماعتوں سے آئے اور تمام جماعتوں کا اتحاد عوام کو کوئی چیز ڈلیور کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ امیدیں ٹوٹ رہی ہیں اور مایوسی میں بدل گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کا یہ خیال ہے کہ ووٹ کو عزت نہیں دی جا رہی مگر وہ وقت یاد کریں جب وہ اقتدار میں رہے تو انہوں نے خود ووٹ اور ووٹر کو عزت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور اپوزیشن جماعت اور حکومت کی چھتری کے نیچے کام کرنے والے بے نقاب ہونگے۔ ڈاکٹر طارق سلیم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت انڈوں سے شروع ہوئی اور مرغیوں تک کا سفر کیا مگر اب نہ انڈے ہیں نہ مرغی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر شکل گھڑی میں قوم کا ساتھ دیا ہے ،دریں اثنائ امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال محمد اشرف آصف سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں ضلع بھر سے جماعت اسلامی کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.