صوبائی وزیر خصوصی تعلیم چودھری محمد اخلاق، ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اورڈی پی او اسد علوی کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا خصوصی اجلاس

اجلاس میں 12ربیع الاول جشن میلادِ مصطفی ؐ کے سلسلہ میں محافل اور جلوسوں کے پٴْر امن انعقاد, سیکیورٹی اور انتظامی اٴْمور کا جائزہ لیا گیا

پیر 26 اکتوبر 2020 23:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم پنجاب چودھری محمد اخلاق , ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر دفتر کے کمیٹی روم میں ضلعی امن کمیٹی کا خصوصی اجلاس بسلسلہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوا۔اجلاس میں 12ربیع الاول جشن میلاد المصطفی ص کے سلسلہ میں محافل اور جلوسوں کے پٴْر امن انعقاد, سیکیورٹی اور انتظامی اٴْمور کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حسلمان اکبر, وائس چیئرمین ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ, صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سید نجم الحسن گیلانی, ملک ذاکر حسین ایڈووکیٹ, حافظ غلام محی الدین, مفتی کفایت اللہ شاکر, محمد ایوب اوپل, ظفرعباس, احسان الہی رحمن, ماسٹر فیض احمد, احسان اللہ دیال, حافظ عبدالغفار, سول ڈیفنس آفیسر شاہد پرویز, انچارج سیکیورٹی برانچ نعیم اشرف, صدر منٹارٹی سنٹرل پنجاب جان محبوب, پیر محمد ظہور واصف, غلام حسین سلطانی, ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف غلام مصطفی, حافظ یامین مصطفائی, حافظ محمد آصف, صاحبزادہ محمد عقیل, سید اعجاز حسین شاہ, ڈسٹرکٹ آ فیسر ایمر جنسی ریسکیو 1122 نوید اقبال, حافظ نیاز احمد الازہری اور گیانی جسکرن سنگھ کے علاوہ میونسپل کارپوریشن, تحصیل کونسلز, میونسپل کمیٹی کے مقامی حکام نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :