عوام کو سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

پنجاب حکومت کی جانب سے لگا ئے گئے سستے بازارو ں سے عوام کو مارکیٹ سے سستی اشیا ء دستیا ب ہیں

منگل 27 اکتوبر 2020 13:12

عوام کو سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے‘ڈاکٹر شاہد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ عوام کو سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے لگا ئے گئے سستے بازارو ں سے عوام کو مارکیٹ سے سستی اشیا ء دستیا ب ہیں، مختلف سستے بازاروں سے شہری اشیا ء خر ید کر حکومتی ریلیف سے فا ئدہ اٹھا ئیں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کسی بھی مو ڑ پر عوام کو ما یو س نہیں کرے گی عوام سے کیے گئے ہروعدے کو پورا کیاجائے گا،سا بق دور کی سیٹھ ذخیراہ انداوزی اور مصنوعی مہنگا ئی کرکے حکومت کو بد نام کررہے ہیں مصنوعی مہنگا ئی کرکے عوام کو تنگ کرنے والو ں کیخلا ف شکنجہ تیار ہو چکا ہے ملک اور قوم کو اپنی جا گیر سمجھ کر لو ٹ مار کرنے والے اپنا قبلہ در ست کر لیں پی ٹی آئی حکومت اب کسی کی بد معا شی نہیں چلنے دے گی۔مصنوعی مہنگا ئی کے مر تکب افراد سے کو ئی رعا یت نہیں ہو گی ، ملو ث دوکاندارو ں کو جیل جانا پڑے گا۔