نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو آج مکمل امن ہوتا ،آصف علی زر داری کی پشاور دھماکے کی مذمت

انسانیت کا خون بہانے والے ناقابل معافی ہیں، دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے ، سابق صدر

منگل 27 اکتوبر 2020 13:18

نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو آج مکمل امن ہوتا ،آصف علی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو آج مکمل امن ہوتا ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ انسانیت کا خون بہانے والے ناقابل معافی ہیں، دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے ۔ انہوںنے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ،آصف زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :