ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف جہلم پولیس کاکریک ڈاؤن جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 اکتوبر 2020 18:19

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف جہلم پولیس ..
 جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف جہلم پولیس کاکریک ڈاؤن جاری تفصیلات کے مطابق نعیم شہزاد ٹی/اے ایس آئی تھانہ سٹی نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم محمد اکرم ولد محمد اسلم ساکن الوقار ٹاؤن بھلوال ضلع سرگودھا سے بروقت گرفتاری پسٹل 30بور معہ روند بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

فیاض احمد اے ایس آئی تھانہ سوہاوہ نے کاروائی کرتے ہوئے رسم مہندی کے موقع پرفائرنگ کرنے والے ملزم ممتاز اختر ولد ریاست خان ساکن ڈھوک لڑ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ 2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ محمد تنویراے ایس آئی تھانہ سوہاوہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز احمد ولد میاں خان ساکن لک تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤ الدین سے پسٹل 30بور معہ روند بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

محمد سجاد اے ایس آئی تھانہ ڈومیلی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان احمد عرف رضی ولد نذیر احمد ساکن ڈھیرو تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے رائفل 44بور کلاشنکوف نما معہ 4روندز بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔ ارسلان یسیٰن ٹی/اے ایس آئی تھانہ ڈومیلی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم تیمور جاوید ولد جاوید اقبال ساکن ڈھیرو تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے پسٹل 30بور معہ 4روندز بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

انصر اقبال اے ایس آئی تھانہ لِلہ نے کاروائی کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمہ کے 2ملزمان 1۔ محمد نوشیران ولد محمد احسان ساکن کندوال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے بروقت گرفتاری رائفل 44بور معہ 6روندز بر آمد کر لیے جبکہ 2۔ملزم عبدالرحمن ولد ولی محمد ساکن کندوال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے بروقت گرفتاری پسٹل 30بور معہ 4روندز برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :