پاکستان پنجابی، سندھی، بلوچ، سرائیکی اور پشتون سب کا مشترکہ ملک ہے، یہاں کوئی آقا اور غلام نہیں. محمود اچکزئی
بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں، پشتون قوم کا آخری راستہ بھی سیاسی مذاکرات ہی ہے، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے بلکہ اپنی سرزمین کے وسائل پر جائز اور آئینی حق چاہتے ہیں. قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا گرینڈجرگہ سے خطاب
میاں محمد ندیم
اتوار 30 اگست 2026
18:58
(جاری ہے)
جرگے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا یہ جرگہ بنوں قومی جرگے کے فیصلوں کا تسلسل ہے، یہ کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پوری پشتون قوم کی بقا کا جرگہ ہے انہوں نے کہا کہ پشتون علاقوں کی پہاڑیاں لیتھیم، سونے، چاندی، تانبے اور نایاب معدنیات سمیت بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں، لیکن ان خزانوں کے باوجود ہمارے باصلاحیت نوجوان دبئی میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں. محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ پشتون دہشت گرد نہیں بلکہ مہمان نواز، انسان دوست اور پرامن قوم ہیں، زیارت سانحے سمیت پے در پے ہونے والے خونریز واقعات اور بدامنی کا خاتمہ ضروری ہے، کیونکہ موجودہ حالات میں پشتونوں کی جان، مال اور عزتیں شدید خطرات سے دوچار ہیں. چیئرمین پی کے میپ نے کہا کہ بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں، پشتون قوم کا آخری راستہ بھی سیاسی مذاکرات ہی ہے، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے بلکہ اپنی سرزمین کے وسائل پر جائز اور آئینی حق چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب پشتون قوم کے مستقبل کے فیصلے اسی گرینڈ قومی جرگے میں ہوں گے جرگہ انتظامیہ کے مطابق پی کے میپ کے زیر اہتمام تین روزہ گرینڈ پشتون قومی جرگہ یکم ستمبر تک جاری رہے گا.
مزید اہم خبریں
-
10سال بعد پاکستانی ماہی گیروں کی وطن واپسی!اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
جو خان ہوگا اور عمران خان کو سپورٹ نہیں کرے گا یہ ہو ہی نہیں سکتا، یونس خان
-
امریکی خاتون ڈاکٹر کے منہ میں زندہ چمگادڑداخل ہوگئی
-
لاہور ٹریفک پولیس نے غلط ای چالان کے خلاف اپیل کی آن لائن سہولت متعارف کروادی
-
گدو 747 میگا واٹ پاور پلانٹ کے اسٹیم ٹربائن کی بحالی کے لیے بین الاقوامی بولیاں طلب کر لی گئیں
-
مکہ معاہدہ:ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے اعلیٰ حکام کا پہلا اجلاس پیر کو استنبول میں ہوگا
-
پنجاب کے 11اضلاع میں8ماہ کے دوران 29 بچوں سے زیادتیوں کے واقعات رپورٹ
-
پاکستان پنجابی، سندھی، بلوچ، سرائیکی اور پشتون سب کا مشترکہ ملک ہے، یہاں کوئی آقا اور غلام نہیں. محمود اچکزئی
-
27 ستمبر کو عمران خان کی رہائی کیلئے سب کو اپنا وزن اٹھانا پڑے گا، سہیل آفریدی
-
امریکی صحافی ٹکرکارلسن نے صد ر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
-
آئس لینڈ میں ووٹروں نے یورپی یونین میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم
-
ٹرمپ ریپبلکن پارٹی پر بوجھ ‘وسط مدتی انتخابات میں صدرکی پالیسیاں ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں. رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.