کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار کا انعقاد
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کی قیادت میں یوم سیاہ کشمیر کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا
عمر جمشید منگل 27 اکتوبر 2020 18:22
(جاری ہے)
بعد ازاں ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر جاوید،چوھدری محمد رمضان کی قیادت میں کشمیری بھا ئیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ضلع کونسل ہال سے لیکر کچہری چوک رجانہ روڑ تک ریلی نکا لی گئی جس میں طلباء، اساتذہ،سول سوسائٹی،میڈیا نمائندگان،ریسکیو1122، سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاءِ ریلی نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں میں بینزاور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔جن پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔کچہری چوک میں مقررین نے شرکاء سے خطاب کیا اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگوائے۔ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے کہا کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد دنیا بھر کی نظریں کشمیر میں برپا ہونے والے ظلم و ستم پر مرکوز کروانا ہے۔وادی کشمیر پر ظلم کی داستان صدیوں پرانی ہے کشمیر جغرافیائی لحاظ سے بھی ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ پاکستان میں بہنے والے تمام دریا ہی کشمیر سے نکلتے ہیں کشمیر میں ظلم جبر کا بازار زیادہ دیر تک نہیں چلنے والاانشا ء اللہ ہم کشمیر آزاد کروا کر دم لیں گے۔چوھدری محمدرمضان نے کہا کہ مودی کو اس قتل عام اور دہشتگردی کی سزا دلوانے کے لیے ہمیں یہ کیس انٹر نیشنل کریمینل کورٹ میں لے جانا چاہیے تا کہ ہم مودی کو بے نقاب کر کے اس کو سزا دلوا سکیں۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں کشمیر آزاد کروائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.