جی سی یونیورسٹی میں نئے آنے والے طلباء کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد

منگل 27 اکتوبر 2020 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراصغر زیدی اورکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے گزشتہ روز انٹر میڈیٹ میں داخلہ لینے والے فسٹ ایئر کے طلباء سے خطاب کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ میری اس ادارے سے بہت یادیں وابستہ ہیں،آج جو کچھ میں ہوںاپنے اساتذہ کی وجہ سے ہوں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا بھی اعزازحا صل ہے کہ جس کمرے میں رہتا تھا اسی کمرے میں علامہ اقبال رہ چکے تھے ۔میڈیکل پروفیشن مسیحائی کا پروفیشن ہے جس سے آپ کو دکھی انسانیت کی دعائیں ملیں گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا نئے آنے والے طلباء کو خو ش آمدید کہتے ہوئے کہناتھا کہ آپ کو فخر محسوس ہونا چاہیے کہ آپ اس ادارے میں تعلیم حا صل کرینگے جس نے بہت بڑے نام پیدا کیئے ،جی سی یو میںتعلیم کے ساتھ تربیت بھی کی جاتی ہے ۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ 80 فیصد سے کم حاضری پر رعائت نہیں دی جا ئیگی ۔اس موقع پر جی سی یو نذیر احمد میوزک سوسائٹی نے کلامِ اقبال بھی پیش کیا۔