کراچی2014ء میں دنیا کا چھٹا خطرناک شہر تھا، پیپلزپارٹی نے امن بحال کیا،مراد شاہ

ملک کی 70 فیصد گیس ریزرو سندھ میں ہے، تھر کول پورے ملک کی توانائی کا مسئلہ حل کرنے کا ضامن ہے،وزیراعلیٰ سندھ

منگل 27 اکتوبر 2020 20:30

کراچی2014ء میں دنیا کا چھٹا خطرناک شہر تھا، پیپلزپارٹی نے  امن بحال کیا،مراد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 2014 میں کراچی دنیا کا چھٹا خطرناک شہروں میں شامل تھا، سندھ حکومت نے اپنی کوششوں سے نہ صرف دیہی علاقوں بلکہ شہری علاقوں میں امن بحال کیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (این ڈی یو ) کے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے 226 رکنی وفد نے ملاقات کی، وفد کی سربراہی ایئر وائس مارشل سید صباحت حسین کر رہے تھے، وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ اور دیگر ملاقات میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

وفد سے اپنے خطاب میں سید مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، تاریخی طور پر یہ پرامن صوبہ ہے، سندھ نے پاکستان کی قرارداد سب سے پہلے پاس کی تھی، اس لئے سندھ پاکستان کا خالق صوبہ ہے،انہوں نے کہاکہ جب 2008 ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پہلی حکومت آئی تو لوگ قافلوں میں سفر کرتے تھے، لوگ دن دھاڑیاغوا ہو جاتے تھے، امن امان کی صورتحال خطرناک حد تک خراب تھی، کراچی میں نوگو ایریاز قائم تھیں، سندھ حکومت نے اپنی کوششوں سے نہ صرف دیہی علاقوں بلکہ شہری علاقوں میں امن بحال کیا، 2014 میں کراچی دنیا کا چھٹا خطرناک شہروں میں شامل تھا، اس وقت کراچی 103 نمبر پر ہے، یہ ہمارے عزم کا نتیجہ ہے،مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل کے حساب سے سندھ امیر صوبہ ہے، ملک کی 70 فیصد گیس ریزرو سندھ میں ہے، تھر کول پورے ملک کی توانائی کا مسئلہ حل کرنے کا ضامن ہے، ہم نے بڑی مخالفت کے باوجود تھر کول سے بجلی بنا کر دکھائی، سندھ حکومت نے تھر کول مائننگ میں 80 فیصد مقامی لوگوں کو روزگار دیا، اسلام کوٹ جہاں سے کوئلہ ملتا ہے وہاں 100 یونٹ تک بجلی مفت ہے، تھر جو غریب ضلع تھا اب وہ خوشحال ضلعوں میں شامل ہے، تھر میں زراعت پر بھی نئے تجربات کئے گئے ہیں، نمکین پانی پر زراعت ہورہی ہے اور نمکین پانی میں مچھلی کی افضائش بھی کی جارہی ہے، ماڈل ولیج کی تھر میں بنیاد ڈالی گئی ہے، تھر واحد ضلع ہے جہاں ماڈل ولیجز میں پانی، بجلی، اسکول، پارک، صحت مرکز موجود ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سندھ حکومت نے صحت کے حوالے سے اہم اقدامات کئے ہیں، این آئی سی وی ڈی کو دنیا کا بہتریں ادارہ بنایا ہے، این آئی سی وی ڈی کے 10 سیٹیلائیٹ صوبے بھر میں قائم کئے ہیں، جے پی ایم سی میں کینسر کے علاج کیلئے سائبر نائف سینٹر قائم کیاہے، گمبٹ میں جگر کی پیوندکاری کا بہترین مرکز قائم کیا ہے، تعلیم کے شعبے میں آئی بی اے سکھر ایک دیہی علاقے میں بہتریں ادارہ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، اب دریائے سندھ پر کشمور-گھوٹکی پٴْل قائم کر رہے ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جس نے دریائے سندھ ہر تین پٴْل بنائے ہیں، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) یونٹ سندھ کا پورے ایشیا میں بہترین یونٹ ہے، پی پی پی یونٹ کے تحت صوبے بھر میں بڑے بڑے منصوبے جاری ہیں، ان منصوبوں میں تھر کول مائننگ، حیدرآباد،میرپورخاص روڈ، جھرک ملان کاتیار پٴْل، صحت سہولیات، تعلیمی ادارے اور دیگر منصوبے شامل ہیں، ان کا کہنا تھاکہ ہم نیکوویڈ ط19خلاف بھرپوراقدامات اٹھائے، ان اقدامات کے نتائج میں کوویڈ19 کے اثرات کم ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جس نے کوویڈ19 کے پیش نظر کراچی میں انفیکشن ڈزیزز اسپتال قائم کیا۔

#