چیئرمین دفاع پاکستان کونسل حامد الحق حقانی کی پشاور میں ہونیوالے دھماکے ،شہادتوں کی شدید مذمت

منگل 27 اکتوبر 2020 23:13

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی کی پشاور جامعہ زبیریہ میں ہونے والے دھماکے اور نتیجتاً ہونے والی شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن عناصر ایک مرتبہ پھر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے ریشہ دوانیوں میں مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

یہ سانحہ اسلام دشمنی، علم دشمنی،علما دشمنی کا ثبوت ہے۔ پوری قوم ایسے اسلام دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی ان شاء اللہ۔ مولانا حامد الحق حقانی نے شہداء کی بلندی درجات اور انکے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور زخمی طلبا کرام اور عوام الناس کی جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کا اہتمام کیا۔