وزیرہائوسنگ خیبرپختونخوا کی گستاخانہ خاکوں اور پشاور دھماکے کی شدید مذمت

ملک دشمن عناصر پاکستان میں دیر پا امن سے خائف ہیں،معصوم بچوں کو ہدف بنانا دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے،ڈاکٹر امجد علی خان

منگل 27 اکتوبر 2020 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے فرانسیسی چارلی ایبدو میگزین میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و علی آلہ واصحابہ وسلم کے خاکوں کی اشاعت اور پشاور دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ اسلام کے خلاف اپناغلیظ زبان استعمال کرے یا اس طرح کی سوچ کی حمایت کرے۔

ہاو،ْسنگ وزیر نے منگل کے روز اپنے دفتر سے جاری بیان میں فرانسیسی چارلی ایبدو میگزین میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ علی و آلہ واصحابہ وسلم کے خاکوں کی اشاعت اور اسلام مخالف پروپیگنڈوں جیسے اقدامات کو انتہاپسندی اور فرقہ واریت کو ہوا دینے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی جریدے چارلی ایبدو جو کئی برسوں سے اس ناپاک کام میں لگا ہوا ہی, کی جانب سے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و علی آلہ واصحابہ وسلم کے خاکوں کی ایک بار پھر اشاعت پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی اتوار کے روز فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ کو ایک خط میں لکھا ہے کہ وہ فیس بک سے اسلام مخالف مواد ہٹائیں اور آئندہ اس طرز کے مواد شائع کرنے پر پابندی عائد کریں کیونکہ اس طرح کے رویے عالمی سطح پر نفرت و شدت پسندی میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر ہاو،ْسنگ نے اس ناپسندیدہ عمل کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی حمایت حاصل ہونے پر سخت تنقید کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور بائیکاٹ کی اس مہم میں اپنا بھر پور حصہ ڈالیں۔وزیر ہاو،ْسنگ امجد علی نے اپنے بیان میں پشاور دھماکے کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں دیر پا امن سے خائف ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ معصوم بچوں کو ہدف بنانا دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے۔ وزیر ہاو،ْسنگ نے پشاور دھماکے کی شہداء کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر شریک ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔