ضلعی صدر میر اسفندیار خان یار محمد زئی نے ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا

منگل 27 اکتوبر 2020 23:52

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی ضلع چاغی کے پریس ریلیز میں ضلعی صدر میر اسفندیار خان یار محمد زئی نے ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا۔ پارٹی اجلاس میں متفقہ طور پر کابینہ کا انتخاب کیا گیا۔ اور صدرجنرل سیکرٹری اور ڈویژنل آرگنائزر کو اختیار دیا گیا کہ وہ کابینہ کی منظوری دیں۔ پریس ریلیز کے مطابق ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری صدر الدین عینی کے باہمی مشاورت اور ڈویژنل آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی کی منظوری سے کابینہ تشکیل دی گئی ہے۔

جن میں سینئر صدر حاجی محمد رفیق ساسولی، نائب صدر اول عبد الباری بوبکزئی،نائب صدر دوئم ماسٹر خادم حسین، نائب صدر سوئم حاجی عبد الصمد سنجرانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک الہی بخش موسی زئی،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سید محبوب علی، آفس سیکریٹری پیر محمد سنجرانی، انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر حامد گل یوسفزئی،فنانس سیکریٹری حاجی محمد یعقوب نوتیزئی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز میں کہا گیاکہ بہت جلد کابینہ کی حلف برداری منعقد ہوگی۔ بلوچستان عوامی پارٹی دن بدن مقبول ہوتی جارہی ہے۔ بہت جلد اہم شخصیات بلوچستان عوامی پارٹی کے کارواں میں شامل ہوں گے۔ تمام ورکر پارٹی کے قائد کا مشن گھر گھر تک پہنچائے۔ اور لوگوں کی خدمت کیلئے خود کو صرف کریں۔ میر اعجاز خان کی عوام دوستی اور جذبہ خدمت سے متاثر ہوکر لوگ شمولیت کررہے ہیں۔

انشاء للہ آنے والے الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر کلین سوئپ کرے گی اپوزیشن کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ 2023 کے الیکشن کی تیاری کرئے۔ اپوزیشن کے دو بڑے پارٹی گزشتہ 70 سالوں سے باری باری اقتدار میں رہے ہیں۔ جن کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہوچکا تھا۔ اور آج بھی ان کے پاس مستقبل کوئی پلان نہیں ہے۔ صرف اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے این آر او مانگ رہے ہیں۔ این آر او کا دور گزر چکا ہے۔ اب لوٹی ہوئی دولت جمع کرنے کا وقت ہے۔ پریس ریلیز میں چاغی کے عوام کو خراج تحسین پیش کی کہ آج کے اپوزیشن کے جلسے کو مسترد کرکے ملک دوستی کا ثبوت دیا ہے۔