کوئٹہ، بولانمیڈیکل یونیورسٹی کا ایم بی بی ایس سال اول کے نتائج کا اعلان ،طلبا کی کامیابی کا تناسب 82 فیصد رہا

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) بلوچستان کی پہلی میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس سال اول کے نتائج کا اعلان کردیا طلبا کی کامیابی کا تناسب 82 فیصد رہا۔ اس بات کا اعلان نے کنڑولر امتحانات ڈاکٹر مختیار یوسف کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر نقیب اچکزئی نے بتایا کہ بولان میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس سال اول کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ہے بی ایم سی یونیورسٹی نے دو ہزار اٹھارہ میں کام شروع کیاتھاجس نے دو انٹری ٹسٹ کامایبی سے کرائے اور تاریخ کے شفاف ترین انٹر ٹیسٹ کرائے گئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیشن دسمبر تک مکمل ہونا تھا لیکن کورونا کی وبا کے باعث یونیورسٹی بند رہی۔

(جاری ہے)

میڈکل یونیورسٹی سب سے پہلے امتحانات کا اعلان کیاہے یونیورسٹی کے کچھ طبا پہلے سے دوسری یونیورسٹی میں رجسٹرڈ ہے جن کے نتائج بھی وہی یونیورسٹی مرتب کرے گی بی ایم سی یونیورسٹی اپنے طلبا کیلئے تاریخی اقدام کررہی ہے اس موقع پر کنڑولر امتحانات ڈاکٹر مختیار یوسف نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ سال اول کے 190 امیدوار جبکہ بی ڈی ایس 29 طلبا کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کی تفصیل یونیورسٹی کی سائٹ پر اپ لوڈ کی کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 82 فیصد رہا ایم بی بی ایس میں پہلی پوزیشن محمد اسحاق نے 495 نمبر لیکر حاصل کی دوسری پوزیشن عبدالقدیر نے حاصل کی تیسری پوزیشن مہیرین ناز نے حاصل کی بی ڈی ایس میں پہلی پوزیشن بشرہ حیدد دوسری مہال ناز جبکہ تیسری پوزیشن نیلم خدائے داد نے حاصل کی نتائج ایک ماہ بیس دن کی مدت میں مرتب ہوئے۔