موجودہ حکومت کے عوام دشمن اقدامات سے ہرفردمتاثروپریشان ہے عوام کے حق میں کوئی قدم وفیصلہ نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے ،مولانا عبد الحق ہاشمی

مہنگائی ،بدعنوانی وبدامنی میں میں اضافے کے ذمہ دارحکمرانوں کی ناقص عوام دشمن پالیسی ہے ،امیر جماعت اسلامی بلوچستان

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ موجودہ حکومت کے عوام دشمن اقدامات سے ہرفردمتاثروپریشان ہے عوام کے حق میں کوئی قدم وفیصلہ نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے مہنگائی ،بدعنوانی وبدامنی میں میں اضافے کے ذمہ دارحکمرانوں کی ناقص عوام دشمن پالیسی ہے ۔ ملک میں بدعنوانی کا دوردورہ ہے روزانہ 12 ارب اور سالانہ 4300 ارب روپے کی لوٹ مار لمحہ فکریہ ہے۔

رہی سہی کسر 10 ارب روپے کی منی لانڈرنگ نے پوری کردی ہے۔ 22کروڑ کی آبادی والے ملک میں صرف 14لاکھ افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں جوکہ اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔احتساب کا دروازہ بند کرکے بلوچستان کو پسماندگی کی طرف دکھیلاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور توانائی بحران کی آڑ میں کرپٹ افراد نے اپنی تجوریوں کو بھرا ہے۔

(جاری ہے)

حکمرانوں سمیت کسی کو بھی عوام کے مسائل اور ان کے حل سے کوئی سروکار نہیں۔ موجودہ حکمرانوں نے بھی عوام کے جذبات کو مجروح کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ بلوچستان میں نہ صنعت ،تجارت ،زراعت تباہی کے دہانے تک پہنچ گیا ہے روزگار ناپید ،مہنگائی عروج پر اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ۔ماضی کے منافع بخش ادارے اب قومی خزانے پر بھاری بوجھ بن چکے ہیں۔

ہر ادارے میں کرپشن اور بد عنوانی کی لمبی داستانیں دکھائی دیتیں ہیں۔آئے روز اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں۔قومی اداروں کو بہتراورفعال بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ان سے کالی بھیڑوں کو فی الفور نکالا جائے۔ ملک و قوم اس وقت سنگین بحران سے دوچار ہے۔غربت،مہنگائی ،بے روزگاری،بددیانتی،کرپشن اورمعاشی عدم استحکام جیسے سنگین مسائل نے ملک کا دیوالیہ نکال دیاہے۔مختلف ٹیکس لگاکر عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہا ہے۔حکمرانوں کی غیر دانشمندانہ اقدامات اور قرضوں کی دلدل نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑاکیاہے۔