تا تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، انہیں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیںگے،گورنر سندھ

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:51

تا تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، انہیں درپیش ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) گو رنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے اپنے ایک روزہ دورہ حیدرآباد کے دوران سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں ایوان صنعت و تجارت حیدرآبادکے ایک وفد کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس میں وفد کے اراکین نے صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور انہیں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیںگے۔بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے معززین کے ایک وفد نے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفد نے گورنر سندھ کو حیدرآباد میںلوگوں کے مختلف مسائل سے متعلق آگاہ کیا جس پرگورنر سندھ عمران اسماعیل نے معززین کے وفد کو یقین دلایا کہ حیدرآباد کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اراکین سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ، رابستان خان ،سعیدآفریدی ، سدرہ عمران، خرم شیر زمان اور علی جونیجوو دیگربھی اس موقع پر موجود تھی

متعلقہ عنوان :