جنوبی ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے، رپورٹ

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:40

جنوبی ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے، رپورٹ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) ادارہ برائے پائیدار ترقی کی جانب سے مہنگائی کے تقابلی جائزہ کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیائی ملکوں میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے۔ادارہ برائے پائیدار ترقی کی جانب سے مہنگائی کے تقابلی جائزہ کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 9 فیصد ہے، بھارت میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 7.34 فیصد ہے، بنگلا دیش میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 5.97 فیصد ہے۔

سری لنکا میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 4.1 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں آٹے کی فی کلو قیمت 68 پاکستانی روپیہ ہے، بھارت میں آٹے کی فی کلو قیمت 28 بھارتی روپیہ ہے، بنگلا دیش میں قیمت 41 ٹکا ہے، سری لنکا میں آٹے کی فی کلو قیمت 93 لنکن روپیہ ہے۔اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پیاز کا ریٹ 80 روپیہ ہے، بھارت میں پیاز کا ریٹ 50 بھارتی روپیہ ہے، بنگلا دیش میں پیاز کا ریٹ 40 ٹکا ہے، سری لنکا میں پیاز کا ریٹ 150 لنکن روپیہ ہے۔ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چینی کا ریٹ 105 روپیہ ہے، بھارتی میں چینی کا ریٹ 55 بھارتی روپیہ ہے، بنگلا دیش میں چینی کا ریٹ 70 ٹکا فی کلو ہے، سری لنکا میں چینی کا ریٹ 85 لنکن روپیہ ہے۔