سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں سندھ میں بھی پولنگ کا عمل جاری رہا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 12:49

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں سندھ میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں جمعرات کوسندھ میں بھی پولنگ کا عمل جاری رہاجبکہ سندھ بار کونسل کے دفتر میں بھی پولنگ کا عمل دیکھا گیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں سندھ بار کونسل کے دفتر میں انتخابی عمل شروع کیاگیا۔

(جاری ہے)

صدارتی امیدوار کیلئے لطیف افریدی، عبدالستار آمنے سامنے ہیں۔

جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے ایڈووکیٹ محمد عامر اور احمد شہزاد کے درمیاں مقابلہ تھا نائب صدر بلوچستان کیلئے اجمل خان کاسی اور غلام مصطفی بٹ آمنے سامنے ہیں نائب صدر سندھ کی نشست کیلئے قاضی عبدالحمید صدیقی اور غلام شاہ قسمت آزما رہے ہیں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا،سندھ سے 560 وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا