جماعت اسلامی ضلع لکی مروت نے سیرت النبیؐ کانفرنس کو کامیاب اور زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت یقینی بنانے کے لئے کوششیں تیز کردیں

جمعرات 29 اکتوبر 2020 14:47

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) جماعت اسلامی ضلع لکی مروت نے سیرت النبیؐ کانفرنس کو کامیاب اور زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت یقینی بنانے کے لئے کوششیں تیز کردیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر گل ناور خان اور جنرل سیکرٹری قسمت اللہ سرائے گمبیلاکادورہ کیا جہاں انہوں نے جماعت اسلامی تحصیل نورنگ کے امیر مولانااسعداللہ اور ضلعی نائب امیر حاجی عبدالصمد خان سے ملاقات کی اورملاقات میں جماعت کے امور کے علاوہ لکی مروت میں منعقدہ ہونیوالی جماعت اسلامی کی زیر نگرانی سیرت النبی کانفرنس کے سلسلے میں خصوصی گفتگو کی۔

انہوں نے کہاکہ سیرت النبی کانفرنس کی تاریخ کااعلان ضلعی قائدین کریں گے کارکن سیرت النبی کانفرنس کی کامیابی اور کانفرنس سے زیادہ افراد کی شمولیت یقینی بنائیں گے تاکہ حضور ؐکی سیرت سے عوام اور خاص کر نوجوان آشنا ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :