وزیراعظم کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کا رلائے جا رہے ہیں، اعجازاحمدچوہدری

پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی منافع خور اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،صدر تحریک انصاف سنٹرل پنجاب

جمعرات 29 اکتوبر 2020 21:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی چیئرمین مارکیٹ کمیٹی فیاض بھٹی کے ہمراہ ٹائون شپ میں ماڈل بازار آمد، مختلف سٹالز کا دورہ کیا، وہاں کے انتظامات ، روزہ مرہ اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ سہولت بازاروں میں سستی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سہولت بازار تمام انتظامات اطمینان بخش ہیں، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کا رلائے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی، منافع خور اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اس موقع پر سردار شبیر، عارف بلوچ، خالد بابا ، آفتاب افگن، میاں ثاقف محبو ب ، آصف جٹ، حاجی ولایت گجر، ملک منشاء کھوکھر ، ندیم شاکر، عمران نیازی ، ملک کاشف ، چوہدری نصیر ، رانا احمد عابدسمیت دیگر عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پی ڈی ایم کا نوسربازوں کا ٹولہ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، ن لیگ کے درباریوں کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ ہے جوکہ قابل مذمت ہے انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہئے ،بھارت کو ہر محاذ پر شرمندگی اور پسپائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،انہوں نے کہاکہ نوازشریف ٹولہ مسلسل قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے ، پاکستانی قوم اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے جو آئے روز ملکی سالمیت اور وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے ۔