علی گل پیر حادثے میں زخمی ہو گئے

معروف کامیڈین کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی، تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 30 اکتوبر 2020 13:17

علی گل پیر حادثے میں زخمی ہو گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اکتوبر2020ء) پاکستان کے معروف کامیڈین، گلوکار اور میزبان علی گل پیر حادثے میں زخمی ہو گئے۔علی گل پیر نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں انہوں نے حادثے کی وجہ بتائے بغیر لکھا کہ ایک حادثے کی وجہ سے میری ران کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔اور وہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔علی گل پیر نے ایکسرے کی تصویر بھی شئیر کی جس میں ان کی ایک ران کی ہڈی ٹوٹی ہوئی نظر آرہی ہے۔

علی گل پیر نے روایتی انداز اپناتے ہوئے خود کو آئرن مین قرار دے دیا۔ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی گل پیر پیر ہسپتال عملے کی مدد سے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد گھر جا رہا ہوں جہاں میں زیادہ وقت بستر پر گزاروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ میں خود کو دو ماہ تک مصروف رکھنے کے لئے کیا کروں۔

واضح رہے کہ علی گل پیر کی کئی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ سبینا فاروق کی وائرل ویڈیو پر مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیو بنائی گئی ہے جس سے صارفین لطف اندوز ہو رہے ہیں۔مقبول ڈرامہ سیریل ’ مقدر‘ میں اریبا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سبینا فاروق کی ایک ویڈیو گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان موجود تھیں اور اپنے بالوں کی خوبصورتی سے متعلق بات کر رہی تھیں۔ وائرل ویڈیو میں سبینا فاروق شو کی میزبان کو بتا رہی ہیں کہ ’وہ اپنے بالوں میں دیسی گھی بھی لگا لیتی ہیں، پنجاب میں جب اٴْن کے ہاں پراٹھا کھایا جاتا ہے تو ہاتھوں پر لگا ہوا گھی بالوں میں لگا لیا جاتا ہے۔