”ازمیر جلدی ٹھیک ہو جاوٴ“ ترک صدر

متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں، طیب اردگان کا ٹوئٹ 7شدت کے زلزلے کے بعد ساحلی شہر ازمیر میں سمندر کی سطح بلند ہوگئی ، پانی آبادی میں داخل ہو گیا ،متعدد عمارتیں زمین بوس ہونے کی اطلاعات

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 30 اکتوبر 2020 19:04

”ازمیر جلدی ٹھیک ہو جاوٴ“ ترک صدر
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر ۔2020ء) ترک صدر نے 7شدت کے زلزلے کے بعد سب سے زیادہ متاثر شہر ازمیر کے جلدی ٹھیک ہونے کی دُعا کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ترک صدر نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کیلئے حکومت تیار ہے اور تمام اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام مشینری استعمال میں لائی جا رہی ہے۔

تمام ادارے اور وزراء پوری طرح مستعد ہیں۔ یاد رہے کہ ترکی، بلغاریہ، یونان ،برطانیہ ،مصر اور لیبیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جب کہ ترکی کا شہر ازمیر زلزلے کی شدت سے لرز اٹھا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

(جاری ہے)

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی جبکہ ازمیر کے قریب ساحلی شہر میں سمندر کی سطح بلند ہوگئی ہے اور پانی آبادی میں داخل ہوگیا ہے ۔

زلزلے کے جھٹکے بلغاریہ ،یونان، برطانیہ، مصر اور لیبیا میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے کئی عمارات کے زمین بوس ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔زلزلے کے باعث بھاری جانی اور مالی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے ہیں۔ زلزے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا ہے ۔