دنیا کی اکانومی تباہ ہو گئی لیکن پاکستان ڈٹا رہا،شہر یار آفریدی

کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے پر دنیا پاکستان کی تعریف کر رہی ہے، وفاقی وزیر

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 18:32

دنیا کی اکانومی تباہ ہو گئی لیکن پاکستان ڈٹا رہا،شہر یار آفریدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے دنیا کا ہیلتھ سسٹم اور اکانومی تباہ ہو گئی تاہم پاکستان ڈٹا رہا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شہر یار آفریدی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے پر دنیا پاکستان کی تعریف کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانیت کے لیے طبی عملے کی خدمات کو ہم سراہتے ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ بغیر کسی مشکلات کے ہوئے۔

شہر یار آفریدی نے کہاکہ لاک ڈاون کے دوران پاکستان کی مسجدوں، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات میں عبادات نہیں رکیں۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سوا لاکھ افغان مہاجرین کو احساس پروگرام کے ذریعے 12 ہزار روپے فی کس دیئے۔شہر یار آفریدی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران کوئی ٹرانسپورٹ فراہم نہیں کی۔