
ویوو نے پاکستان میں V20 SE سمارٹ فون متعارف کروا دیا ، بہترین کیمرہ، عمدہ ڈیزائن اور زبردست پرفارمنس کا امتزاج
سمارٹ فونز بنانے والی صف اول کی کمپنی، ویوو کی جانب سے آج پاکستان میں اپنی V20 Series کا ایک نیا سمارٹ فون V20 SE متعارف کروا دیا گیا ہے
منگل 3 نومبر 2020 14:48


ویوو کے اس نئے V20 SE کے خاص فیچرز میں سب سے نمایاں اسکا 32MP سپر نائیٹ سیلفی کیمرہ ہے جو دن ہو یا رات، آپ کے لیے بہترین تصاویر کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس میں Aura Screen Light کا فیچر بھی شامل ہے جو رات کے وقت آپ کے چہرے کو روشن کرنے کے لیے بہترین انتظام کرتا ہے۔
(جاری ہے)

ویوو کی جانب سے اس بات پر خاص توجہ دی گئی ہے کہ نہ صرف فون میں ایک بڑی 4100 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری استعمال کی جائے بلکہ ساتھ ہی ساتھ اس میں 33W کی تیز ترین چارجنگ کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔تاکہ آپ منٹوں میں اپنے فون کو ری چارج کرسکیں اور اسے آرام سے ایک دو دن استعمال کریں۔

فون کی لانچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے سینئر برانڈ مینجر، زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ "ویوو نے ہمیشہ صارفین کی ضروریات اور بدلتے رجحانات کو اولین ترجیح دی ہے۔ یہ نیا سمارٹ فون V20 SE صارفین کی پسند کو سامنے رکھتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے جس میں نہ صرف ڈیزائن، بلکہ سیلفی کیمرہ اور فون کی پرفارمنس پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے V20 SE یقیناً ایک بہترین سمارٹ فون ثابت ہوگا۔”
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا V20 SE اس وقت پاکستان میں 45,999 روپے کی قیمت پر پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 7 نومبر سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ فون دو جاذب نظر رنگوں آکسیجن بلیو اور گریویٹی بلیک میں دستیاب ہے اور دونوں ہی رنگ بے مثل ہیں۔ صارفین نہ صرف اپنی قریبی موبائل مارکیٹ بلکہ daraz پر ویوو کے آفیشل فلیگ شپ سٹور سے بھی اس فون کوخرید سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ 11.11سیل کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔
ویوو کی جانب سے اس نئے فون کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ پاکستان میں ویوو کے فون کی تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V20 SE سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگر سم کارڈ ون میں اپنی سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
یو این منشور کے 80 سال: جنگ کی راکھ سے امید کی کلی پھوٹنے کا عمل
-
سری لنکن حکومت سے سخت گیر آن لائن قوانین واپس لینے کا مطالبہ
-
اسد حکومت کے بعد بھی شام منشیات کا گڑھ، یو این او ڈی سی
-
نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی ڈیل کرنے کے لیے کی
-
غزہ: ایک تہائی آبادی کو مسلسل فاقوں کا سامنا، ڈبلیو ایف پی
-
فنا نس بل 2025 میں 6 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ دارکو ٹیکس سے استثنا دے دی گئی
-
خواجہ آصف کا باپ بھی ضیاء الحق کے قدموں میں بیٹھا کرتا تھا اس کی نوکری کرتا تھا
-
عمران خان قید میں ہے لیکن جعلی حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہے
-
26ویں ترمیم کے بعد کنٹرولڈججز ہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے ریاستی اداروں سے کوئی امید نہیں
-
اسٹیبلشمنٹ ہماری اپنی ہے، ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے میں کوئی شرم نہیں
-
دنیا نے دیکھا کہ 5 دن کی جنگ سے خطے کا چوہدری ایک مزارع بن گیا
-
حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ایک اور ٹیکس بم گرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.