Live Updates

26ویں ترمیم کے بعد کنٹرولڈججز ہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے ریاستی اداروں سے کوئی امید نہیں

پی ٹی آئی کے پاس پہلا اور آخری آپشن احتجاج ہے، مجھے ووٹ اینٹی اسٹیبلشمنٹ ملا لیکن جب بیرسٹرسیف ترجمان ہوگا تو پھر اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 جون 2025 22:43

26ویں ترمیم کے بعد کنٹرولڈججز ہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے ریاستی اداروں ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 26 جون 2025ء ) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم کے بعد کنٹرولڈججز ہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے ریاستی اداروں سے کوئی امید نہیں،پی ٹی آئی کے پاس پہلا اور آخری آپشن احتجاج ہے، مجھے ووٹ اینٹی اسٹیبلشمنٹ ملا۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی ایک ذہنی مریض ہے، پاکستان کے خلاف نعرے لگا کر حکومت بنائی ، مودی نے پہلگام کا بہانہ بنایا، اسی لئے دنیا نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔

پاکستان میں تو درجنوں دہشتگردی کے واقعات ہوتے ہیں لیکن پاکستان نے کبھی ایساغیرذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سیاست ڈائیلاگ کانام ہے ، ہماری خواہش ہے سیاسی لوگ بیٹھ کرمسائل کا حل نکالیں، میرا نہیں خیال کہ کسی مسکراہٹ یا ہاتھ ملانے سے بات آگے بڑھ سکتی ہے، حکومت کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ بڑے دل کا مظاہرہ کرے ، حکومت ایسے حالات بنائے جس سے ڈائیلاگ کا ماحول بنے، حکومت کو پتا ہے ان کے پاس کتنا اختیار ہے، ایک بااختیار حکومت سے ہم بات کریں تو کوئی بات نہیں،ہم پر الزام ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے میں کوئی شرم نہیں ، ہماری اپنی اسٹیبلشمنٹ ہے، ہم کسی موساد یا را کے ساتھ نہیں بیٹھ رہے، اپنے اداروں کو سمجھانے میں کامیاب ہوجائیں کہ آپ کی وجہ سے عوام میں فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ آپ سیاست سے کنارہ کشی کرلیں سیاست سیاستدانوں کا کام ہے۔ عمران خان کی رہائی کیلئے ہمیں ریاستی اداروں سے کوئی امید نہیں ، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد کنٹرولڈججز ہیں، پی ٹی آئی کے پاس پہلی اور آخری آپشن اب احتجاج کی ہے۔ مجھے اداروں اور اسٹیبلشمنٹ سے گلہ ہے ، مجھے ووٹ اینٹی اسٹیبلشمنٹ ملا ہے۔جب بیرسٹر سیف ترجمان ہوگا تو پھر اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوا، پتا کرلیں کہ کے پی جن افسران نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا وہ کس پوزیشن پر ہیں؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات