
اسد حکومت کے بعد بھی شام منشیات کا گڑھ، یو این او ڈی سی
یو این
جمعہ 27 جون 2025
00:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 27 جون 2025ء) شام میں سابق صدر بشارالاسد کی حکومت پر الزام ہے کہ وہ غیرقانونی کیپٹاگون کی پیداوار اور سمگلنگ میں ملوث رہی جو مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سنتھیٹک منشیات ہے۔ تاہم، موجودہ حکومت کی جانب سے روک تھام کے اقدامات کے باوجود اب بھی شام اس منشیات کی پیداوار اور تقسیم کا بڑا مرکز ہے۔
ملک میں طویل عرصہ تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے دوران اسد حکومت کو عالمی برادری کی معاشی پابندیوں اور سفارتی تنہائی کا سامنا کرنا پڑا۔ کہا جاتا ہے کہ اس دوران سابق آمر اور ان کے اتحادیوں نے کیپٹاگون کی تجارت سے اربوں ڈالر کمائے۔
دسمبر 2024 میں بشارالاسد کے اقتدار کا خاتمہ ہونے اور ہیت تحریر الشام اور دیگر گروہوں کے ارکان پر مشتمل عبوری حکومت قائم ہونے کے بعد منشیات کی تجارت کے حوالے سے ملکی طرزعمل میں تبدیلی آئی۔
(جاری ہے)
تاہم منشیات کے بارے میں تازہ ترین عالمی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ تمام تر اقدامات کے باوجود شام اب بھی منشیات کا ایک بڑا مرکز ہے۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے جاری کی ہے۔

'جہادی گولی'
رپورٹ کے اجرا سے قبل ادارے میں سماجی امور کے شعبے کی سربراہ انجیلا می نے یو این نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹاگون دراصل میتھم فیٹامائن سے ملتا جلتا انگیختہ ہے جسے دوا کی گولی جیسی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے۔
کئی سال سے خلیجی ممالک اور شمالی افریقہ میں یہ منشیات لوگوں کی صحت و زندگی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔دہشت گرد حملوں کا ارتکاب کرنے والے بعض افراد کی جانب سے کیپٹاگون کے استعمال کی اطلاع سامنے آنے کے بعد اسے 'جہادی گولی' بھی کہا جانے لگا ہے۔ یہ میدان جنگ میں توانائی کو برقرار رکھنے میں مددگار ہوتی ہے جو اس کے بڑے پیمانے پر استعمال کی ایک اہم وجہ ہے۔
تاہم اسے استعمال کرنے والے لوگ بہت جلد اس کے عادی ہو جاتے ہیں اور یہ جسمانی و ذہنی صحت کے مسائل پیدا کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ عرصہ میں شام سے اس منشیات کی بڑی مقدار دوسرے ممالک بالخصوص اردن میں بھیجے جانے کے شواہد ملے ہیں۔ 'یو این او ڈی سی' یہ معلوم کرنے کے لیے کوشاں ہے کہ اب شام میں کیپٹاگون کہاں تیار کی جاتی ہے۔ خطے کے دیگر حصوں میں بھی اس کی سمگلنگ میں اضافہ ہو رہا ہے اور لیبیا میں بھی کیپٹاگون تیار کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

منافع بخش دھندا
انہوں نے بتایا کہ منشیات کی سمگلنگ سے بھاری منافع حاصل ہوتا ہے اسی لیے شام سمیت پورے خطے میں بہت سے گروہ یہ کام کر رہے ہیں۔
یہ لوگ طویل عرصہ سے کیپٹاگون کی تیاری و تجارت میں ملوث ہیں اور اس سرگرمی کو چند روز یا ہفتوں میں ختم نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ادارہ رکن ممالک کو منظم جرم کے تناظر میں اس مسئلے پر قابو پانے میں مدد دے رہا ہے تاکہ وہ ضروری اقدامات ترتیب دے سکیں۔ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی ایک اقدام سے ان گروہوں کا خاتمہ ممکن نہیں۔
ادارہ مختلف ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آپس میں ربط قائم کرنے میں بھی معاونت فراہم کر رہا ہے کیونکہ یہ کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔
انجیلا می نے کہا کہ منشیات استعمال کرنے سے پیدا ہونے والے طبی مسائل پر قابو پانے میں مدد دینا بھی اس مسئلے سے نمٹنے کا ایک طریقہ ہے۔ اس طرح شواہد کی بنا پر ان لوگوں کا ایسے انداز میں علاج کیا جاتا ہے جس کی بدولت انہیں منشیات پر انحصار ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.