امریکا میں ایک ہی دن ایک لاکھ 23ہزارکرونا کیسز کانیا ریکارڈ قائم

امریکا میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد چھیانوے لاکھ ہو گئی ہے،دولاکھ 34ہزارہلاکتیں رپورٹ

جمعہ 6 نومبر 2020 15:55

امریکا میں ایک ہی دن ایک لاکھ 23ہزارکرونا کیسز کانیا ریکارڈ قائم
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2020ء) پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد نئے کیسز کی شناخت ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ یومیہ بنیادوں پر سب سے زیادہ کیسز کا نیا ریکارڈ ہے۔ مجموعی طور پر 123,085 نئے انفیکشن ریکارڈ کیے گئے۔

(جاری ہے)

اب امریکا میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد چھیانوے لاکھ ہو گئی ہے۔ اب تک دو لاکھ چوتیس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ امریکا کورونا کی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ عالمی سطح پر کورونا کے متاثرین کی تعداد ساڑھے اڑتالیس ملین سے متجاوز ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد بارہ لاکھ سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :