شہباز شریف کو عمران خان نے خوفزدہ ہو کے گرفتار کیا ہوا ہے ، مریم اور نگزیب

شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی تو جان بوجھ کے عمران خان کے حکم پہ ان کی صحت خراب کی جا رہی ہے ،بیان

منگل 10 نومبر 2020 16:21

شہباز شریف کو عمران خان نے خوفزدہ ہو کے گرفتار کیا ہوا ہے ، مریم اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2020ء) ترجمان مسلم لیگ (ن )مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو عمران خان نے خوفزدہ ہو کے گرفتار کیا ہوا ہے ،شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی تو جان بوجھ کے عمران خان کے حکم پہ ان کی صحت خراب کی جا رہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب شہباز شریف کو گرفتار کر کے عوام کو آٹا اور روٹی نہیں ملتی ،سلیکٹڈ عمران صاحب شہباز شریف شریف کو بند کر کے آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت ٹھیک اور عوام کو روزگار نہیں ملا،عمران صاحب شہباز شریف کو گرفتار کر کے گیس بجلی سستی نہیں ہو گئی ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب شہباز شریف کو بند کر کے ادوئیات سستی نہیں ہوئیں ،عمران صاحب شہباز شریف کو گرفتار کر کے ۲۳ فارن فنڈنگ اکاؤنٹس عوام نہیں بھولے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب شہباز شریف کو جیل میں ڈاکٹر کی رسائی نہ دے کر عوام آٹا چینی چور جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو دیا این آر او نہیں بھولے ،عمران صاحب شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لا کر عوام کو ووٹ ، آٹا، چینی ، گیس بجلی چوری نہیں بھولے گا ،عمران صاحب شہباز شریف کو گرفتار کر لیں عوام پھر بھی بی آر ٹی پشاور میٹرو کے 126 ارب کے کھڈے نہیں بھولیں گے ،عمران صاحب شہباز شریف کو گرفتار کر لیں پھر بھی عوام ہیلی کاپٹر ، مالم جبا ، بلین ٹری سٴْنامی میں آپ کا ڈاکہ نہیں بھولیں گے ،عمران صاحب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں قانون کے خلاف اذیت دے لیں عوام آپ کی نالائقی ، نااہلی اور چوری نہیں بھولیں گے ،عمران صاحب احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، عوام سب جانتی ہے۔