نیشنل پارٹی نظریاتی ومخلص کارکنوں کی منظم سیاسی جماعت کی حیثیت سے بلوچستان اوربلوچ قوم کی بھرپور نمائندگی کررہی ہے، پی ڈی ایم میں نیشنل پارٹی ایک اہم کردار اداکررہی ہے، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

بدھ 11 نومبر 2020 00:02

تر بت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2020ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلو چستا ن ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی کی قیادت پر اعتمادکااظہارکرتے ہوئے پاکستان نیشنل پارٹی عوامی آبسرکے دیرینہ رہنماؤں وکارکنان نے سیٹھ داؤد، حمل داؤد، عبدالواحدگوہر، شاہدبلوچ، سیٹھ بوہیرکلانچی، دودا بلوچ، ملانوربخش، امام بلوچ ودیگرنے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی رہائش گاہ پرمنعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے خاندان، عزیز واقارب سمیت پی این پی عوامی سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا، نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی نظریاتی ومخلص کارکنوں کی منظم سیاسی جماعت کی حیثیت سے بلوچستان اوربلوچ قوم کی بھرپور نمائندگی کررہی ہے، پی ڈی ایم میں نیشنل پارٹی ایک اہم کردار اداکررہی ہے، پی ڈی ایم کے میثاق کے حوالے سے نیشنل پارٹی اپنی تجاویز وآراء مرتب کررہی ہے جنہیں پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا، انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں کاخیال ہے کہ میثاق کوئی اہمیت نہیں رکھتی وہ غلطی پرہیں، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے درمیان جومیثاق جمہوریت ہوئی تھی اس کے نتیجے میں ہی 18ویں آئینی ترمیم کا راستہ ہموار ہوا، انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی نہ صرف مکران ڈویژن بلکہ پورے بلوچستان میں خودکو منواکررہے گی، نیشنل پارٹی کے پاس بے لوث کارکنان کی ایک کھیپ ہے جن پرہمیں فخرہے، انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی سطحی نعرہ بازی اوربلند وبانگ دعوؤں کے بجائے عملی کام پریقین رکھتی ہے،ہم نے یونیورسٹی،میڈیکل کالج، لاء کالج، تربت سٹی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ جیسے اہم منصوبے شروع کرائے جو اس خطہ کی قسمت بدلنے کا باعث بنیں گے، اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی رہنماء واجہ ابوالحسن،نثاراحمد بزنجو، سید ملا برکت،ڈاکٹرمحمد نور،مشکور انور ایڈوکیٹ،انور اسلم، قاسم گاجی زئی ایڈووکیٹ، رجب یاسین،طارق بابل،فدا جان بلیدی،حاجی شوکت دشتی،،واجہ قادر بخش،فضل کریم،امجد مراد بلوچ، نعیم عادل، عابد عمر،علیم بلیدی،اقبال ندیم،احسان درازئی،کریم نور، سیف اللہ ودیگربھی موجودتھے۔